سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ

November 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1751 ڈالر سے کم ہو کر 1740 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،لیکن اس کے برعکس ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 58ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپےکے اضافے سے ایک لاکھ 35ہزار 888 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1690 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔