امریکی ڈالر آج سستا ہو گیا

November 22, 2022

—فائل فوٹو

کچھ عرصے سے اڑان بھرنے والا امریکی ڈالر آج پھر نیچے آیا ہے۔

امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 24 پیسے سستا ہونے کے بعد 223 روپے 42 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 66 پیسے کا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 231 روپے برقرار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 120 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42881 پر آ گیا ہے۔