امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 4 سو ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان

November 23, 2022

امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے 4 سو ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہانٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے لیے مزید 4 سو ملین ڈالرز کی منظوری ہوگئی ہے۔ امداد میں اسلحہ، گولہ، بارود اور فضائی دفاعی آلات شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی فوجی امداد سے جنگی میدان میں یوکرین کو بہترین مدد ملے گی۔

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اب تک یوکرین کو 19 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے چکاہے۔