انٹر بینک میں ڈالر 25؍پیسے تک سستا

November 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے تک کم ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی ،یورو کی قیمت میں 1.55 روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 4 روپے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 224.00 روپے سے کم ہو کر 223.90 روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کی کمی سے 224.25روپے سے کم ہو کر 224.00 روپے ہو گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 228.75روپے اور قیمت فروخت 231.00 روپے پر مستحکم رہی ۔