بابراعظم کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

November 25, 2022

لاہور (جنگ نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔کرکٹر بابراعظم نے اپنےخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔