شاہ رخ خان نے وکی کوشل کو اداکار بننے کیلئے کیا نصیحت کی تھی؟

November 25, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے انہیں اچھا اداکار بننے کے لیے ایک اہم نصیحت کی تھی۔

وکی کوشل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی فلم ’گووندا نام میرا‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’یہ فلم میرے لیے ایک نئی دنیا یا نئی چیز ہے، جسے میں نے فلم ڈائریکٹر کے ویژن کے قوائد شامل کرکے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے جوکہ میرے کام کرنے کا طریقہ ہے یا کم از کم پھر یوں سمجھ لیں کہ میرے کام کا ایک بہت ہی لازمی حصّہ ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’میں نے شاہ رخ خان صاحب سے ایک بہت ہی دلچسپ بات سیکھی ہے‘۔

اُنہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں مزید بتایا کہ’سر نے مجھے بتایا کہ ہر فلم کے ساتھ ہمیشہ قوائد منسلک ہوتے ہیں جوکہ ڈائریکٹر کا ویژن ہوتے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ڈائریکٹر کے قوائد کو سمجھنا اور پھر اپنے کام کو مکمل طور پر ان قوائد میں ڈھالنا بہت ضروری ہے۔

وکی کوشل نے فلم ’گووندا نام میرا‘ کے بارے میں مزید کہا کہ’میرے لیے یہ فلم میرے کیریئر کی پہلی فلم کی طرح ہے کیونکہ میں نے ایسا کام پہلے کبھی نہیں کیا‘۔