• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل کا کترینہ کیف کی فلم ’فون بھوت‘ پر دلچسپ تبصرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ، اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم’فون بھوت‘ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

وکی کوشل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کترینہ کیف کی فلم’فون بھوت‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’یہ فلم فُل فرنٹ پر مستی اور پاگل پن ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’اپنے قریبی سنیما گھروں میں جاکر فلم دیکھیں اور خوب ہنسیں‘۔

ایشان کھٹر نے وکی کوشل کی انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ’وکی پیڈیا نے بھی تصدیق کردی ہے کہ فلم بہت اچھی ہے‘۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

اُنہوں نے وکی کوشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں‘۔

اداکارسدھانت چترویدی نے بھی فلم کی تعریف کرنے پر وکی کوشل کا شکریہ ادا کیا۔

فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے تعاون سے گورمیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’فون بھوت‘میں اداکارہ کترینہ کیف، اداکار سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم’فون بھوت‘ کی پروموشن کے لیے ’ہارلی کوئین‘ کے روپ میں کروائے گئے ہیلووین تھیم فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ فلم’فون بھوت‘ رواں سال 4 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید