برازیل، دو اسکولوں پر مسلح شخص کا حملہ، 3 افراد ہلاک

November 26, 2022

برازیلیہ (اے ایف پی) برازیل کے جنوبی علاقے کے دو اسکولوں میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے3افراد ہلاک اور11زخمی ہوگئے۔ ریاست اسپریٹو سانٹو کے علاقے اراکرز کے میئر لوئس کارلوس نے ایک مقامی ریڈیو کو بتایا کہ مسلح شخص اور مجرمانہ گروپ نے جمعے کی صبح اسکولوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں3اساتذہ اور ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔