بجلی اور گیس سے متعلق سندھ نے وفاق کو مراسلہ بھیج دیا

November 26, 2022

فائل فوٹو

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک سے کہا ہے کہبجلی اور گیس کے معاملات پر سندھ کے ساتھ ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

امتیاز شیخ نےمصدق ملک کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ مطالبات کی تکمیل میں سندھ کے ساتھ ناانصافی تشویشناک ہے، صوبائی حکومت کی مشاورت سے ازسر نو گیس پالیسی بنائی جائے۔

امتیاز شیخ نے مزید لکھا کہملک میں گیس کی پیداوار میں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد ہے، وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبے کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں بجلی کی پیداواری صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

امتیاز شیخ کے مراسلے کے مطابقگیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے عوام کو مشکلات ہیں،صوبائی حکومت کے مطالبات کا فوری تدارک کیا جائے۔