بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں چل بسے

November 26, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں بھارتی شہر پونے کے اسپتال میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم گوکھلے کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کے جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے دوست کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی۔

دو روز قبلوکرم گوکھلے کی موت کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد بالی ووڈ فنکاروں نے تعزیتی پیغامات بھیجنے شروع کردیے۔

بعدازاں بالی ووڈ اداکار کی بیٹی اور اہلیہ نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابقوکرم گوکھلے نے 1971ء میں 26 سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم پروانہ سے ہندی فلموں میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں ’ہم دل دے چکے صنم‘ ’اگنی پتھ‘ ’ہچکی‘ اور دیگر شامل ہیں۔