پی ٹی آئی کا فلاپ شو تنزلی کی طرف قدم ہے، بلاول بھٹو

November 26, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا فلاپ شو تنزلی کی طرف قدم ہے، ناکامی کے بعد اب استعفوں کا ڈراما رچایا جارہا ہے، کب تک خیبر پختونخوا اور پنجاب کو بطور سیاسی سہارا استعمال کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انقلاب کے ہجوم کو کھینچنے میں ناکام، نئے سربراہوں کی تقرریوں کو کمزور کرنے میں ناکام اور مایوس ہونے کے بعد اب استعفوں کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومت کب تک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی۔