فلو کی 20 اقسام کیخلاف مؤثر یونیورسل فلو ویکسین تیار

November 28, 2022

فائل فوٹو

امریکی سائنسدانوں نے فلو کی 20 اقسام کے خلاف مؤثر یونیورسل فلو ویکسین بنالی، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی فلو ویکسین مستقبل میں آنے والی وباء کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق نئی فلو ویکسین میں کورونا ویکسین میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

چوہوں پر تجربات میں ویکسین نے فلو کے خلاف مزاحمت کرنے والی اعلیٰ سطح کی اینٹی باڈیز کو متحرک کیا۔

ویکسین میں موجود اینٹی جنز انفلوئنزا اے اور بی وائرسز کی تمام اقسام کے خلاف مدافعتی نظام کو لڑنے کے قابل بناسکتے ہیں اور مستقبل میں آنے والی وباؤں کے خلاف بھی مؤثر ہوسکتے ہیں جس سے فلو سے ہونے والی اموات میں کمی ہوگی۔