روس سے سستے خام تیل کی خریداری کیلئے پاکستانی وفد ماسکو روانہ

November 28, 2022

روس سے سستا خام تیل خریدنے کے حوالے سے پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہو گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفد میں سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود اور دیگر حکام شامل ہیں، جو لاہور ایئر پورٹ سے ماسکو روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن تھا۔