بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی اطلاع

November 29, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 29 نومبر کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد ، سید آباد ، کاسی ون ، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈ کے ملک پلانٹ فیڈروں سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ 29 اور 30 نومبر کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے خروٹ آباد ، جبل نور ، کڈنی سینٹر ، ویسٹرن بائی پاس ، داریم ، دوستین فیڈروں سے (روزانہ) دن ایک سے شام پانچ بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے 220 کے وی سبی گرڈ اسٹیشن پر 29 اور 30 نومبر کو صبح 9 سے دن ایک بجے تک ضروری کام کیا جائے گا جس کے باعث تقریباً 50 میگاواٹ برقی قلت پیدا ہوگی جسے لوڈ مینجمنٹ کے زریعے پورا کیا جائے گا ۔ 29 اور 30 نومبر کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے بی ایم سی ، غازی ، سمنگلی ایکسپریس ، کرانی ، اے ون سٹی ، سریاب ون ، سریاب ٹو ، جڑسا ، دلدار کاریز اور کوئٹہ سٹی گرڈ کے مالک ، انٹرکنیکٹر ، نواں کلی بائی پاس ، صاحبزادہ ، انڈسٹریل گرڈ کے ایف جی ایس ، شاہنواز ، شموزئی ، سریاب مل ، انڈسٹریل بولان فیڈروں سے دن 12 سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ 30 نومبر کو سریاب گرڈ کے جوائنٹ روڈ ، سٹی گرڈ کے ملک پلانٹ اور مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سید آباد ، کاسی ون ، کانسی ٹو فیڈروں سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک انڈسٹریل گرڈ کے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس ، ایسٹرن بائی پاس ، اولڈ پشتون آباد ، پشتون درہ اور عاصم آباد فیڈروں سے دن 12 سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔