جویریہ سعود کی بیٹی کے بھنویں چِھدوانے پر انٹرنیٹ صارفین کا ردِ عمل

November 29, 2022

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کی بیٹی جنت کو اپنی بھنویں چھدوانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ جویریہ سعود نے بیٹی جنت کی ایک ریل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، اس ریل میں جویریہ کی بیٹی کو اپنے الٹے ہاتھ کی بھنوؤں کو چھدواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ جویریہ کی بیٹی جنت سمیت اُن کی پوری فیملی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام پوسٹس کا کمنٹس سیکشن بند کیا ہوا ہے۔

اس ویڈیو کو دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کسی صارف کی جانب سے اس عمل کو اسلام مخالف قرار دیا جا رہا ہے تو کوئی جنت کے اس شوق کو جویریہ اور اُن کے شوہر سعود کی جانب سے کی گئی بچوں کی غلط تربیت سے جوڑ رہے ہیں۔