اداکارہ مریم نور شیخ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

November 30, 2022

کولاج بشکریہ انسٹا گرام

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نور شیخ نے شادی کر لی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے کامیڈی ڈرامہ سیریل ’عشق جلیبی‘ کی اداکارہ مریم نور شیخ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، مریم نور کے دلہا میاں فلائٹ انسٹرکٹر ہیں جن کا نام اسماعیل بٹ ہے۔

اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اِن تصاویر کو دیکھ کر اُن کے مداح بے حد خوش ہیں اور کمنٹ سیکشن میں مریم نور کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نور نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئندہ ماہ (دسمبر) میں شادی کا اعلان کیا تھا جبکہ اس پوسٹ میں انہوں نے شادی کی تاریخ شیئر نہیں کی تھی۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اچانک اپنے نکاح اور مہندی کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں اداکارہ نے ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اسماعیل بٹ کے ساتھ ان کی منگنی ہوئی ہے۔