گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے تک کے پیسے نہیں، یاسرحسین

November 30, 2022

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین نے اپنی ساری جمع پونجی نئے شوق میں اُڑا دی ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنی گاڑی پر فدا ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔

یاسر حسین کا اپنی اس پوسٹ میں بتانا ہے کہ یہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی گاڑی لی ہے اور اُنہوں نے یہ گاڑی خود کو بطور سالگرہ کا تحفہ دی ہے۔

یاسر حسین کا مزید کہنا ہے کہ میں ایک خالص پنجابی ہوں، میں نے سارے پیسوں سے گاڑی اپڈیٹ کر لی ہے اور اب پیٹرول تک کے پیسے نہیں بچے ہیں۔

واضح رہے کہ38 سالہ یاسر حسین کی اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز نے بھی گزشتہ دنوں اپنی 25ویں سالگرہ منائی ہے۔