پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار علی رضا خراب میک اپ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر علی رضا کے نئے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ کے کچھ ویڈیو کلپس وائرل ہو رہے ہیں، جن میں وہ زخمی حالت میں نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم پر طنزیہ انداز میں تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ کیا ڈرامے کا بجٹ کم تھا جو اتنا خراب میک اپ کیا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ لال رنگ کی لپ اسٹک نہیں تھی جو گلابی رنگ کی لپ اسٹک کا استعمال کیا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کا خون گلابی رنگ کا ہے کیا؟