• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز کی سالگرہ کے کیک کی منفرد بات کیا ہے؟

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اداکارہ اقراء عزیز نے 24 نومبر کو اپنی 25ویں سالگرہ منائی۔

اقراء عزیز کی سالگرہ کی تقریب سےلی گئی تصویریں اُن کے شوہر، اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں اقراء عزیز کےکیک کی تصویر بھی موجود تھی۔

اقراء عزیز کے کیک پر 5 ضربِ 5، 25 کے بجائے 18 لکھا ہوا ہے جس کے مطابق اقراء عزیز 25 کے بجائے 18 سال کی ہوئی ہیں اور انہوں نے اٹھارہویں سالگرہ منائی ہے۔

اقراء عزیز کے کیک پر لکھی اس دلچسپ گنتی پر اُن کے مداح خوب ہنس رہے ہیں۔

دوسری جانب یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اقراء عزیز کی سالگرہ کی تصویروں میں دیکھا جا سکتاہے کہ اس تقریب میں شوبز کے دیگر ستارے بھی مدعو ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید