برطانیہ میں جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں، جگہ ختم ہوچکی، وزیر جیل خانہ جات

November 30, 2022

علامتی فوٹو

برطانیہ کے وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ملک میں جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں، جگہ ختم ہوچکی ہے۔

لندن سے وزیر جیل خانہ جات ڈامیان ہنڈز نے کہا کہ جگہ کی کمی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو 400 سیل استعمال کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اچانک بڑھی۔ 2007ء کے بعد پہلی مرتبہ آپریشن سیف گارڈ شروع کرنے کی ضرورت پڑی ہے۔

ڈامیان ہنڈز نے بتایا کہ قیدیوں میں اضافے کی وجہ کریمنل بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو ریمانڈ پر رکھنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کا حکومت پر جیلوں میں 10 ہزار قیدیوں کی گنجائش ختمکرنے کاالزام ہے۔