حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

November 30, 2022

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بورڈ کے گزٹ نوٹیفکیشن مطابق پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن سارہ اکرم، دوسری مرتضیٰ اور تیسری ریا بھگوان داس نے حاصل کی۔ جبکہ پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن ساکشی بجاج، دوسری محمد عفان اور تیسری رادھیکا کماری نے حاصل کی۔

جنرل سائنس میں پہلی پوزیشن محمد معیز، دوسری حماد حسین اور تیسری دعا عبدالجبار نے حاصل کی۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں کامیابی کا تناسب 88.91 فیصد رہا۔

پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 93.45 فیصد اور جنرل سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 85.58 فیصد رہا۔