سینیگال دوسری بار ورلڈکپ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی

December 01, 2022

دوحا (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر پانچ انگلینڈ کا مقابلہ افریقی چیمپئز اور عالمی نمبر18 سینیگال سے ہوگا۔ گروپ اے کی ونر ہالینڈ اور رنرز اَپ سینیگال ہے جس کا پری کوارٹر فائنل آئندہ اتوار 4 دسمبر کوگروپ بی کی ونر انگلینڈ سے ال بیت اسٹیڈیم میں ہوگا۔ سینیگال کی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں دوسری بار پہنچی ہے۔ 2002 کے ورلڈ کپ میں سینیگال نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم 1966 کے ورلڈ کپ کی ونر ہے۔ سینیگال نے ایکویڈور کے خلاف کامیابی کو اپنے فٹبالر پاپابویا ڈیوپ مرحوم کے نام کیا جنہوں نے 2002ء اپنی ٹیم کوکوارٹر فائنل میں پہنچایا تھا۔