فیصل آباد، خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

December 01, 2022

فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا ہے۔

بااثر افراد نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کیا، تشدد کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رشتے داروں نے گھر میں گھس کر اہلیہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔

سی پی او کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد انکوائری جاری ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔