سونا فی تولہ 400؍روپے سستا

December 01, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کی کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1756 ڈالر سے بڑھ کر 1760 ڈالر فی اونس ہو گئیہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 61ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 314 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 38ہزار 203 روپے ہو گئی ،تاہم چاندی کی قیمت 1740 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔