اولمپئن ارشد ندیم کہنی کے علاج کیلئے انگلینڈ روانہ

December 01, 2022

جنگ فوٹو

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کہنی کے علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

اولمپئن ارشد ندیم گزشتہ برس اولمپکس کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ارشد ندیم نے کہنی کی انجری کے باوجود کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

اولمپئن ارشد ندیم اب لندن میں اپنی کہنی کا علاج کروائیں گے، ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے علاج کی نگرانی کرے گی۔

علاج کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور ایشین چیمپئن شپ 2023 میں حصہ بھی لیں گے۔

ارشد ندیم نے بتایا کہ میں 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس اور پیرس اولمپکس سے پہلے کہنی کا علاج کروارہا ہوں تاکہ اس کے درد سے چھٹکارا حاصل کرکے تیاری شروع کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کا شکر گزار ہوں جو مجھے علاج کے لیے بھیج رہی ہے۔