انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

December 01, 2022

علامتی فوٹو

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے عروج کا سفر جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر اس میں کمی آئی۔

انٹربینک میں ڈالر صفر اعشاریہ 12 فیصد سستا ہوا ہے۔ جہاں کاروبار کے اختتام تک اس کی قدر 26 پیسے کم ہو کر 223 روپے 69 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 223 روپے 95 پیسے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 231 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔