پی ایس ایل 8 کا آغاز ملتان سے ہوگا، ذرائع

December 01, 2022

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم - فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ملتان سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی پہلی مرتبہ افتتاحی تقریب ملتان میں ہو گی، پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروانے کی تجویز ہے، پی ایس ایل کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان فرنچائزز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، ملتان کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹیمیں 9 فروری کو اکٹھی ہوں گی، میچز کا آغاز 13 فروری جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔