پنڈی ٹیسٹ میں تاریخی دن، پہلے ہی روز چار سنچریاں

December 01, 2022

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز تاریخ رقم ہوگئی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے پہلے ہی دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بورڈ پر سجادیے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی اس اننگز میں چار کھلاڑیوں نے سنچری داغ دی۔

نامور کرکٹ شماریات دان مظہر ارشد کے مطابق یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے پہلے ہی دن سنچریاں بنائیں۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کراؤلے، بین ڈکیٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے 100 کا ہندسہ عبور کیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ ٹیم ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن 500 رنز بنانے والی واحد ٹیم بھی بن گئی۔