پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے نقصانات میں ریکارڈ اضافے کا انکشاف

December 01, 2022

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت ہوا بازی کی جانب سے پی آئی اے کے خسارے کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کے نقصانات میں ہر سال کمی کے بجائے ریکارڈ اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2018 تا دسمبر 2021 مجموعی نقصان بڑھ کر 16 کروڑ 67 لاکھ 40 ہزار 846 ہوگیا، اگست 2018 تا اکتوبر 2022 پی آئی اے کا 23 کروڑ 63 لاکھ47 ہزار 522 روپے نقصان ہوا۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے پہلے 4 ماہ اور اتحادی حکومت کے 6 ماہ میں 6 کروڑ 96 لاکھ 676 روپے نقصان ہوا۔

وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہا کہ اگست سے دسمبر 2018 میں پی آئی اے کو 2 کروڑ 93 لاکھ 94 ہزار 934 روپے نقصان ہوا، سال 2019 میں پی آئی اے کو 5 کروڑ 26 لاکھ 1 ہزار 610 روپے کا نقصان ہوا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سال2020 میں 3 کروڑ 46 لاکھ 42 ہزار 811 روپے کا نقصان ہوا،2021 میں 5 کروڑ1 لاکھ 1ہزار 491 روپے پی آئی اے کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نےایوی ایشن انڈسٹری کو سخت نقصان پہنچایا، غلام سرور خان کے جعلی ڈگریوں اور جعلی لائسنسز کے بارے میں احمقانہ اور جاہلانہ بیانات سے بہت نقصان ہوا۔