کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل چیلنج فٹبال کپ کا جنوری میں آغازہورہا ہے ٹورنامنٹ میں 32ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس سلسلے میں ڈپارٹمنٹس کی منیجرز میٹنگ لاہور میں ہوئی ۔اس موقع پر چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا کہ فٹبال کے فروغ کیلئے ڈپیارٹمنٹس کا کرداراہم ہے، اداروں سے قومی ٹیموں کیلئے نئی کھیپ میسر آتی رہی ہے، امید ہے کہ یہ سلسلہ بحال ہونے سے باصلاحیت کھلاڑی کو آگے آنے کے بھرپور مواقع ملیں گے۔