فلسطین کی حمایت پر شائقین اور میڈیا ناراض

December 04, 2022

دوحا( جنگ نیوز) ورلڈ کپ فٹبال کے دوران سیاسی پوسٹر اور بینرز کے حوالے سے منتظمین کی پالیسی کو مغربی میڈیا اور وہاں آئے ہو ئے مختلف ملکوں کے شائقین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور کہا ہے کہ منتظمین نے میچوں کے دوران سیاسی پوسٹرز اور بینرز پر پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر فلسطین کی حمایت میں لگے پوسٹرز کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حامی ہمدردیوں کو بینرز لانے کی اجازت ہے ،پولینڈ ارجنٹائن میچ سے قبل مفت فلسطین ٹی شرٹس تقسیم کی جارہی تھیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ایران میں مظاہرین کی حمایت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ،مراکش کینیڈا کے میچ سے قبل سیکڑوں شائقین پرچموں کی ٹوپیاں اور اسکارف پہنے سکیورٹی حکام کی موجودگی میں فلسطین کی حمایت کا اظہار کر رہے تھے۔