• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11: دو ٹیموں کا اضافہ، نئے پلیئرز سامنے آئینگے، پی سی بی

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ نے 2025 میں اپنے دس سال کامیابی سے مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔اب دو نئی ٹیموں کا اضافہ ہونے جارہا ہے جس سے لیگ میں مزید سرمائے کے ساتھ شہرت یافتہ کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی کامیاب 10 سالوں سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ لیگ محض ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک مضبوط عالمی اسپورٹس برانڈ بن چکی ہے۔ ابتدائی سفر سے لے کر آج تک، پی ایس ایل نے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا اور دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا۔ کرکٹ بورڈ، فرنچائزز اور دیگر شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں سے لیگ نے ہر مشکل کا سامنا کیا۔

اسپورٹس سے مزید