• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو لیگ کیلئے ہاکی ٹیم انتظامیہ کی تبدیلی کا فیصلہ موخر

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کیلئے ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی موخر کردی ۔جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق لیگ کے پہلے مرحلے میں بعض کھلاڑیوں اور ایک کوچ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پی ایچ ایف نے کوچ کو فارغ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، ٹیم منیجر پر جہاز میں سگریٹ نوشی کے الزامات سامنے آئے تھے مگر منیجر انجم سعید نے انہیں غلط قرار دیتے ہوئے فیڈریشن کو وضاحت دے دی تھی جسے فیڈریشن نے تسلیم کرلیا، جبکہ کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان تعلقات بھی بہتر ہوگئے ۔ دریں اثنا ہاکی تربیتی کیمپ پیر 5 جنوری سےاسلام آباد میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید