• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خواجہ پر ریٹائرمنٹ کا دباؤ، آج مستقبل کا اعلان کرسکتے ہیں

دبئی (نمائندہ خصوصی) عثمان خواجہ پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کریں گے ۔ وہ اپنے مستقبل اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کریں گے ۔ ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ خواجہ جمعے کو میڈیا سے بات کریں گے، مجھے نہیں پتہ کس چیز پر بات ہو گی لیکن فوکس مستقبل کے حوالے سے ہی ہو گا۔ متعدد سابق انہیں ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق خواجہ کا ریٹائر منٹ کا اعلان سامنے آسکتا ہے ۔ 39 سالہ عثمان خواجہ 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید