ملک میں قبل از وقت انتخابات کی ضرورت نہیں، بلاول

December 05, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔ جمہوریت کی بقا اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔

انہوںنے کہا کہ اتحادی جماعتیں مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کررہی ہیں۔ گزشتہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہم دنیا سے الگ ہوکر رہ گئے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے خاتمے سے متعلق امریکا پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، عمران خان کے امریکا پر الزامات صرف سیاسی مقاصد کے لیے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان ایک نئے سیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔