سینٹرل بینکس ادائیگیوں کے نئے نظام متعارف کرا رہے ہیں، سابق گورنر اسٹیٹ بینک

December 05, 2022

فائل فوٹو

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سینٹرل بینکس ادائیگیوں کے نئے نظام متعارف کرا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشماد اختر نے کہا کہ سینٹرل بینک معاشی حالات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل بینک گرین گائیڈ لائن اور انوائرمنٹ سوشل نیٹ ورک جیسے پروگرام میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم میں ایفیشئنسی اور یقین کا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 34 ایشیائی معیشتوں کا خود مشاہدہ کیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مزید آسانی پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی میں بھی بینکنگ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے، معاشی استحکام کے لیے تسلسل اور ڈیجیٹل سسٹم اہم ستون ہیں۔