فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے قانون کی خلاف ورزی پر نجی شوگر مل میں 2 چیوٹس سیل کردیے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق کارروائی ڈیجیٹل آئی کیمرے اور این وی آر سسٹم نصب نہ کرنے پر کی گئی، گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کے بعد چینی پیداوار کی نگرانی جاری ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق موثر مانیٹرنگ کےلیے ہر شوگر مل میں ایف بی آر کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے شوگر ملز کے سسٹم اور عملے کی نگرانی جاری ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک فیلڈ میں چیکنگ اور سپلائی لائن کے سارے عمل کی نگرانی کر رہا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری اور نان کمپلائنس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، واجب الادا ٹیکس وصولی کے بعد صارفین کو چینی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے نگرانی جاری رکھی جائے گی۔