کارروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشہ روز کے 5 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی کمی رونما ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 47 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 332 ڈالر فی اونس ہے۔