ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 19 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دو جنوری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 کروڑ 2 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 19 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ 6 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 5 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 96 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 13 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔