پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملے جلے رجحان کے بعد زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
بازار حصص میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2653 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 62 کی بلندی پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 481 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا، جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 182 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔