بھارت، اسپتال کے بستروں پر کتوں کے ڈیرے

December 06, 2022

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے اسپتال میں کتوں کی بھرمار سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دو کتوں کو سرکاری اسپتال کے الگ الگ بستر پر آرام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو مقامی شہری نے بنائی ہے جو اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ اسپتال آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے اس ویڈیو سے متعلق تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست مدھیا پردیش کے ہی اسپتال کے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) وارڈ میں ایک گائے گھس گئی تھی جو کچھ دیر تک وہاں اِدھر اُدھر گھومتی رہی۔