جرمنی: حملے کی دھمکیوں کے بعد سٹی سینٹر کے کرسمس بازار بند

December 06, 2022

ڈسلڈورف کے کرسمس بازار کا ایک منظر، فائل فوٹو

مغربی جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں تاریخی سٹی سینٹر کے کرسمس بازاروں کو حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بند کر دیا گیا۔

جرمن اخبار کے مطابق ایک نامعلوم فون کالر نے پولیس کو دھمکی دی تھی کہ وہ سٹی ہال کے بازار میں ٹرک لے کر گھس جائے گا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کو بازار میں تعینات کر دیا گیا ہے لیکن وہاں صورتحال ٹھیک ہے۔

ایک ہفتے قبل بھی برلن پولیس نے فون کال سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد کرسمس بازار الیگزینڈپلیٹس کی سیکیورٹی بڑھائی تھی اور سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ 2016 کے دوران برلن کے کرسمس بازار میں ایک شخص چوری شدہ ٹرک لے کر چڑھ دوڑا تھا جس سے 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔