پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کی کمی

December 06, 2022

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 451 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 72 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 539 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 451 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 13 کروڑ شیئرز کے سودے 3.89 ارب میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 6630 ارب روپے ہے۔

ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 224 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔