سوارا بھاسکر کو زیادہ کام نہ ملنے کا شکوہ

December 06, 2022

سوارا کا کہنا تھا کہ مجھے میرے کام پر کوئی بہت برا ردعمل بھی نہیں ملا۔

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ میں بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہی ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے زیادہ کام نہیں مل رہا۔

بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں سوارا کا کہنا تھا کہ میں ایک بہت بہتر اور اہل اداکارہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کا ریکارڈ بہت بہتر ہے، 6 سے 7 بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہی ہوں اور کئی ویب سیریز بھی کی ہیں۔

سوارا کا کہنا تھا کہ مجھے میرے کام پر کوئی بہت برا ردعمل بھی نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے تھی کہ مجھے محسوس ہو کہ کام نہیں مل رہا لیکن یہی حقیقت ہے کہ مجھے زیادہ کام نہیں مل رہا۔

سوارا کا کہنا تھا کہ میں جان بوجھ کر اپنے کیریئر کو خطرے میں ڈالتی ہوں اور اس کا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے۔

اداکارہ کا اشارہ سیاسی اور سماجی موضوعات پر اپنے خاص افکار کی طرف تھا جن کا اظہار کرتے ہی ان پر تنقید شروع ہوجاتی ہے اور ان کی فلموں کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ چل پڑتے ہیں۔