ڈکیتی میں مزاحمت پر 2 شہری زخمی، 18 موٹرسائیکل، نقدی، زیورات بھی غائب

December 07, 2022

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،رکشے 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری 8موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل اور دیگرقیمتی اشیاسے محروم ہو گئے۔تھانہ روات کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر اسا مہ اشرف کو روک کر اس کی تلاشی لینا شروع کر دی ، مزا حمت پر ایک ملزم نے پسٹل کا بٹ اس کے سر پر مارکراسے زخمی کردیا ملزمان اس کاموبائل او بارہ سو روپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ روات کے علاقہ میرامیں تنویر عبا س کے گھرکے تالے توڑ کر طلائی زیورات 8 تولے اور40ہزارروپے ، تھانہ روات کے علاقہ میں بلال احمد کے گھرکے تالے توڑکر زیورات اور بینک کی چیک بکس اور پرائز بانڈز اور نقدی کل مالیتی 15لاکھ روپے ،تھانہ روات کے علاقہ میں میجر (ر)محمد عمر خا ن کے زیر تعمیر مکان میں سٹور کا دروازہ توڑکرالیکڑک کیبل کے 35 ڈبے،تھانہ چونترہ کے علاقہ مہوٹہ میں را بعہ محمود کے گھرسے سامان مالیتی تقریباً 10 لاکھ روپے اورموبائل چوری ہوگیا۔تھانہ آبپارہ میں اسلم شہباز نے مقدمہ درج کروایاکہ اس نے عاصم انور پر اعتماد کرتے ہوئے تین کروڑ اڑھائی لاکھ روپے گلبرگ کے دو پلاٹوں پرخرچ کئے بعدازاں پتہ چلاکہ یہ پلاٹ عاصم کے ملکیتی نہیں ہیں،۔ اسی تھانے میں جہانگیر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ زین علی نامی خود کو اینٹی کرپشن کا ملازم ظاہر کیااور باتوں میں لگا کر اسکے اے ٹی ایم سے دو لاکھ روپے نکلوالئے۔دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال ،پیرودھائی،وارث خان ،ویسٹریج ،آراے بازار،صادق آباد ،ائرپورٹ ،کینٹ،ریس کورس، کوہسار،کراچی کمپنی ، شالیمار ، تھانہ رمنا ، سنگ جانی، کھنہ، کورال، سہالہ کی حدود میں ہوئیں۔سیکٹر G-13/1 قاضی مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکان دار کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا، کامران نامی دوکان دار کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔