ٹیسٹ فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری

December 07, 2022

فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ فارمیٹ کے بولرز میںآسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔