فیروز خان وی لاگر بھی بن گئے

December 07, 2022

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ٹی وی و فلم انڈسٹری کے اداکار و گلوکار اب وی لاگر بھی بن گئے ہیں۔

فیروز خان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایک ’ہر فن مولا‘ فنکار ہیں جس کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے۔

فیروز خان نے گزشتہ ماہ ہی اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا اور اُس پر اپنا پہلا ریپ ٹریک شیئر کیا تھا، اس میوزک ویڈیو کو فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی۔

گھڑ سواری، اسپوٹس کارز اور ہیوی بائیکس کے شوقین فیروز خان نے اب اپنی نجی زندگی کے دلچسپ معاملات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیروز خان نے وی لاگنگ شروع کر دی ہے۔


فیروز خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو کے ذریعے جَلد ہی اپنا پہلا ویلاگ شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیروز خان کے وی لاگنگ کے اعلان کے بعد اُن کے مداح و فالوورز کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔