• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان مالی طور پر مستحکم نہیں، بچوں کیلئے مانگی رقم نہیں دے سکتے، وکیل

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و گلوکار فیروز خان کے وکیل نے کہا ہے کہ اداکار فی الحال مالی مستحکم نہیں، بچوں کیلئے مانگی رقم نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزا سلطان کا رشتہ رواں سال ستمبر میں طویل علیحدگی کے بعد طلاق پر ختم ہو گیا تھا، اس جوڑی کے 2 بچے بھی ہیں۔

طلاق کے بعد فیروز خان کی جانب سے بچوں کی حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا جبکہ علیزا سلطان نے بچوں کا نان نفقہ پورا کرنے کے لیے فیروز خان کے خلاف کیس کر رکھا ہے۔

ایک طرف فیروز خان  سابقہ اہلیہ سے بچوں کو واپس لے لینا چاہتے ہیں تو دوسری جانب اُن کے وکیل کا کہنا ہے کہ فیروز خان فی الحال مالی طور پر کمزور ہیں اور بچوں کی تعلیم اور نان نفقہ کے لیے مانگی گئی رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت میں دونوں فریقین کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی۔

سماعت کے بعد عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اداکار فی الحال سابقہ ​​اہلیہ علیزا سلطان کی جانب سے بچوں کے لیے مانگی گئی نان نفقہ کی رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں، فیروز خان مالی طور پر ابھی کمزور ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے بچوں کی کفالت کے لیے ماہانہ 2 لاکھ کی درخواست عدالت میں دے رکھی ہے جبکہ فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ صرف 20 ہزار ہی ادا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے دونوں فریقین کو بچوں کی کفالت کے لیے ماہانہ اخراجات برداشت کرنے پر باہمی رضامندی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید