انڈونیشیا: مغربی جاوا میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، افسر ہلاک، 10 زخمی

December 07, 2022

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں خودکش بمبار کے پولیس اسٹیشن پر حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس چیف کے مطابق خودکش بمبار دہشتگردی کے الزامات پر جیل بھی جا چکا تھا، خودکش بمبار داعش سے متاثرہ دہشتگرد گروپ سے وابستہ تھا۔

خودکش بمبار نے مغربی جاوا کے علاقے بین ڈنگ کے پولیس اسٹیشن میں آج صبح حملہ کیا، فوری طور پر حملے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس چاقو بھی تھا، پولیس کو اسٹیشن کے قریب سے ایک اور دھماکا خیز آلہ بھی ملا جسے بم اسکواڈ نےناکارہبنا دیا۔