رمیز راجا کا تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کو آگے لے جانے کا عزم

December 07, 2022

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہم تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ کھیل میں غلطیاں ہوتی ہیں اور ہم غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فاسٹ بولنگ میں آپشنز کم ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر ملکی کوچز سے فائدہ ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین نے تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کو آگے لے کر جانے کے عزم کا اظہار کیا۔